اتوار 14 جون 2026 - 11:30
میناب میں شہید بچوں کی یاد میں ممبئی میں خصوصی کانفرنس آج منعقد ہوگا

حوزہ/ ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی حالات خصوصاً میناب میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور جنگوں میں بچوں کو نشانہ بنانے کے انسانی و قانونی پہلوؤں پر غور و خوض کے لیے آج ممبئی میں ایک خصوصی کانفرنس منعقد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی حالات میں خصوصاً میناب شہید ہونے والے معصوم بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور جنگوں میں بچوں کو نشانہ بنانے کے انسانی و قانونی پہلوؤں پر غور و خوض کے لیے آج ممبئی میں ایک خصوصی کانفرنس منعقد کیا جائے گا۔

منتظمین کے مطابق "بچوں پر حملے: جنگ میں کتنا جائز؟" کے عنوان سے ہونے والے اس پروگرام کا مقصد جنگوں کے دوران بچوں کے تحفظ، انسانی حقوق اور عالمی ذمہ داریوں جیسے اہم موضوعات پر عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔

یہ کانفرنس آج 14 جون 2026 بروز اتوار سہ پہر 3 بجے ممبئی کے یشونت راؤ چوہان آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات خطاب کریں گی۔

پروگرام کے مقررین میں سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے مشیر رہ چکے سدھیندر کلکرنی، دفاعی و سلامتی امور کے ماہر میجر جنرل جی ڈی بخشی، ہندوستان میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نمائندے، سابق رکنِ راجیہ سبھا ایڈووکیٹ مجید میمن، سابق رکنِ راجیہ سبھا کمار کیتکر اور معروف اداکارہ و ہدایت کار نادیرا ببر شامل ہیں۔

منتظمین کے مطابق کانفرنس کی ایک نمایاں خصوصیت ایک ہزار سے زائد بچوں کی شرکت ہوگی، جو جنگوں میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ ایک ہزار سے زائد خطوط اور پینٹنگز پیش کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد جنگ کے انسانی المیے کو اجاگر کرنا اور عالمی برادری کی توجہ معصوم بچوں کے تحفظ کی جانب مبذول کرانا ہے۔

منتظمین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس انسانی ہمدردی پر مبنی پروگرام کی بھرپور کوریج کریں تاکہ امن، انصاف اور بچوں کے حقوق کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha